اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
فائل فوٹو۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی حملوں اور علاقائی صورتحال پر ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملے مساجد، رہائشی علاقوں اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی جارحیت سے بےگناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کراچی کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔