وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی--- فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے، پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، ملکی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو کشیدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔

بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اقدامات سے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

 محسن نقوی نے بھارت کی ڈورن دہشت گردی سے متعلق بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین پامال کر کے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میدان لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرات کی تاریخ لکھی، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا، نشان حیدر کے وارث عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا۔انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے، میجر طفیل محمد شہید کے الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ میں یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی، حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالٰی نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی۔وفاقی وزیر داخلہ نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم
  • وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کراچی میں زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کا اعلان
  • اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی و وزیر مملکت طلال چوہدری سے رابطہ
  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری, کسان برادری کے نمائندوں کی ملاقات
  • کرک:دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ،4 شہید   
  • غیرملکی شپنگ کمپنی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا رابطہ دفتر قائم کردیا
  • لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا
  • ہجوم کو اڈیالہ جیل یا پنجاب کے کسی مقام پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرمملکت داخلہ