سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی 42 : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ۔
سعودی وزیر خارجہ بھارت سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، ان کی وزیراعظم ہباز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔
اپنے دورے میں سعودی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے لیے نیویارک پہنچ گئے
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیشن میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 22 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، 6 نکاتی عملی روڈمیپ پیش
نیویارک پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ اور مشن کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کا نیویارک میں مصروف شیڈول ہوگا۔
مزید پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارتی جارحیت، کشمیر پر قبضے اور آبی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
وہ وزیراعظم کے ساتھ مختلف اہم اجلاسوں میں شریک ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی وزارتی و اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ درجن سے زائد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقوام متحدہ پاکستانی سفیر جنرل اسمبلی رضوان سعید شیخ شہبازشریف عاصم افتخار احمد مستقل مندوب نیویارک وزیر خارجہ وزیراعظم