چوہدری انوارالحق کا ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیراعظم آزاد کشمیر نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہندوستان کے بزدلانہ حملے سے متاثر ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا اور شہید ہونے والی مسجد سے متصل مکان میں نماز مغرب ادا کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے ممکنہ بھارتی آبی جارحیت کا جائزہ لینے کیلیے دریائے نیلم کا دورہ بھی کیا اور صورتحال خود مانیٹر کی۔ موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور، وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے بلدیہ ہال میں بھارتی بزدلانہ حملے سے متاثرہ افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو متاثرین کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیراعظم شہر کے مختلف حصوں میں گئے جن میں اپر اڈہ، بلدیہ ہال اور لال چوک شامل تھے۔ انہوں نے اپر اڈا سے متصل شاہ عنایت کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعظم شہریوں میں گھل مل گئے، شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان ژندہ باد، پاک فوج زندہ باد، تحریک آزادی کشمیر زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔وزیراعظم سپورٹس کمپلیکس بھی گئے اور سپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن کورٹس اور جم میں جدید مشینیں فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دریائے نیلم کا جائزہ کیا اور کا دورہ
پڑھیں:
بھارت کا بزدلانہ حملہ: بہاولپور میں بلااشتعال حملے سے مسجد شہید
بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی سے بہاولپور کی ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا ہے۔