بھارتی حملہ‘ چیئرمین واپڈا کا نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ‘نقصانات کاجائزہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 7 مئی کو ہونیوالے بھارتی حملے کے تناظر میں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوسیری میں واقع پراجیکٹ کے ڈیم کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصدسٹرکچرز، تنصیبات اور ملازمین کے رہائشی کیمپ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا اور ڈیم سائٹ پر تعینات واپڈا ملازمین سے ملاقات اور ان کامورال بلند کرنا تھا۔ چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ کی شدید مذمت کی۔ جنیوا کنونشن 12 اگست 1949 کے ایڈیشنل پروٹوکول سمیت تمام بین الاقوامی قوانین دو ملکوں کے درمیان مکمل جنگ کے دوران بھی واٹر سٹرکچرز پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی ڈیم سائٹ پر تعینات واپڈا ملازمین کی فرائض کی انجام دہی میں لگن اور جرات کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین واپڈا
پڑھیں:
ایف بی آر افسران اور ملازمین کیلئے اچھی خبر
سٹی 42 : ایف بی آر افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے ٹیکس اہداف کی تکمیل پر اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ ایف بی آر ہیڈ کواٹر کارکردگی کے حساب سے کیش ریوارڈ دے گا۔
کارکردگی کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد تک انعام ملے گا ۔