نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔

ان کا کہنا تھا، “ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔”

اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی نئی دہلی پہنچے اور جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کا یہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال میں اہمیت کا حامل ہے، اور خطے میں ممکنہ ثالثی یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہباز شریف سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔ شہباز شریف اور عادل الجبیر کی ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات
  • سعودی وزیر مملکت خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچنے والے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات
  • سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے
  • پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کرینگے
  • ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا دورہ بھارت، جے شنکر سے ملاقاتیں
  • نئی دہلی: آل پارٹیز اجلاس میں بھارتی حزب اختلاف جماعتوں کی حکومت کو مکمل حمایت کا یقین دہانی
  • پاک ،بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر بھارت پہنچ گئے
  • ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات‘ کشیدگی میں روس اہم کردار ادا کر سکتا: زرداری