وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کیلئے امید کا باعث ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کیلئے پٴْرعزم ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے
اکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گےپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔
انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین حملوں کے بعد بلایا جانے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انڈین حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔