وزیرِ اعظم پاکستان کی پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔ نئے منتخب پوپ نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، عالمی برادری کیساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں: بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ پی پی اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور رکی گل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی سلامتی، تجارتی و سفارتی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدوں کا خیر مقدم کرتے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تجارتی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں۔ پاکستان بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ٹرمپ کا کردار ناقابل فراموش تھا۔ صدر ٹرمپ کی امن کیلئے کوششیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانی چاہئیں۔ صدر ٹرمپ نوبیل آف انعام کے حقدار ہیں۔ سینئر ڈائریکٹر امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک تمناؤں اور امریکہ کی جانب سے پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی ملاقات میں موجود تھے۔