بھارت کے خلاف کشیدگی، بابر اعظم نے انسٹا اسٹوری میں کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول نقل کرتے ہوئے لکھا:
“There is no power on earth that can undo Pakistan.”
یہ پوسٹ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں بابر اعظم نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو قائداعظم کے الفاظ یاد دلائے کہ “زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔”۔
مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟
بابر اعظم کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، اور مداحوں نے اسے قومی جذبے کو ابھارنے کی ایک مثبت کوشش قرار دیا ہے۔ بابر اعظم کی یہ پوسٹ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابراعظم پاکستان پی ایس ایل قائداعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی ایس ایل
پڑھیں:
سندھ پولیس کی بہادری پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’’دی پولیس اسٹوری‘‘ ریلیز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے پس منظر میں سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم ’’دی پولیس اسٹوری‘‘ (PSX: The Police Story) ریلیز کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے ایک سنیما میں ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور حملہ ناکام بنانے والے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے بہادر جوان بھی شریک ہوئے۔
روا ڈاکیومینٹری فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں اس سانحے کے مناظر اور پولیس کی بروقت کارروائی کو حقیقت کے قریب تر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں پولیس کے مثبت اور بہادرانہ کردار کو اجاگر نہیں کیا جاتا جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر باقاعدہ فلمیں اور سیریز بنائی جاتی ہیں، جو ادارے میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈاکیومینٹری پولیس کے غیر معمولی کارنامے کو منظر عام پر لاتی ہے، جہاں اہلکاروں نے اپنی جانیں داؤ پر لگا کر چند ہی منٹوں میں دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔
تقریب کے اختتام پر آر آر ایف کے ان جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عوام اور قومی ادارے کا دفاع کیا۔
یاد رہے کہ 29 جون 2020 کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا، تاہم سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کردیا اور ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا تھا۔