فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اپنے پوسٹ میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنفہ نے پوسٹ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتیوں کے رویئے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ کی پوسٹ جس میں انہوں نے اپنی افواج سے اظہار تشکر کیا تھا، کو ری شیئر کرتے ہوئے تمام بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ خیال رہے کہ 22 اپریل کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کو فائزنگ کرکے دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس فائرنگ کے واقعے کو جواز بنا کر بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے اور معصوم شہریوں کو اس فضائی حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنگ پر خوشیاں
پڑھیں:
جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار
جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار آگئی۔لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سبز ہلالی پرچم، بیجز، ٹوپیوں اور جھنڈیوں کے سٹالز سج گئے، بچے اور بڑے سبھی جوش و خروش سے خریداری میں مصروف رہے۔ہر کوئی یوم آزادی شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے گھروں، دفاتر اور گاڑیوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے لگا۔چھوٹے بچوں کیلئے جشن آزادی کی مناسبت سے لباس اور نوجوانوں کیلئے شرٹس بھی ان سٹالز سے خریدی جا رہی ہیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے۔ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔