بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی جانب سے بھارت کو ہر محاذ پر جواب دیا جا رہا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ براہموس سٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاور بھارت کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا تھا جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر زکے جی ٹاپ کو تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو تباہ کر دیا گیا ۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا اور ائیر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ ادھم پور ایئر بیس کو فتح ون 3میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
بھارت کو پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا بیان سامنے آگیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے .
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔