پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے اس وقت پاکستان کی جانب بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہو چکا ہے۔
پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستان نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
(خبر پر کام جاری ہے)
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع پاکستان نے ذرائع کے
پڑھیں:
بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب، پاک فوج نے ایل او سی پر منڈل سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کردی
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔