لاہور:

پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ متاثرہ پرواز کو 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں لینڈ کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود 8 گھنٹے کے لیے بند، فلائٹ آپریشن جاری رہے گا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہیں گے۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔

حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی سے اب تک 18 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔

ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ تازہ ترین صورتِ حال کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔

دوسری جانب ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان فلائٹ آپریشن کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)احتساب عدالت راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، ایس ایس پی آپریشنز کو 25جون کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری ۔

نیب راولپنڈی کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں ،ڈپٹی کمشنر، اسلام آباد کے خلاف قومی احتساب آرڈیننس ، 1999 کے سیکشن 16-8 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی کی گئی ہے، اور ان کارروائیوں میں ان کی ذاتی حاضری ضروری ہے۔ اب اس لیے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ ڈپٹی کمشنر، اسلام آباد کو گرفتار کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسے 25.06.2025 کو بغیر کسی ناکامی کے اس عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان ہدایات کی تعمیل کرنے میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا اور اس کے قانونی نتائج برآمد ہوں گے۔

Document 120 (1)Download

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی وفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات... ایران اسرائیل جنگ، حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے، نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی، رپورٹ وزیراعظم کو ارسال ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خلیجی ممالک میں کشیدگی، پی آئی اے نے چار ممالک کیلیے فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا
  • مسقط اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں واپس
  • مشرق وسطیٰ کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا
  • پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
  • پی آئی اے نے قطر، کویت، بحرین اور دبئی کیلئے فضائی آپریشن منسوخ کر دیا
  • پی آئی اے کا قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ 
  • قطر کا فضائی آمد و رفت معطل کرنے کا اعلان
  • کراچی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ کی گئی
  • اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بارش کی پیشگوئی
  • نیب عدالت ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری