پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔
کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔
کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں جمعرات کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں جمعرات کو تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاحال چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، سوشل میڈیا پر چھٹیوں کے بارے زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب میں جمعرات کو تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی جبکہ امتخانات بھی اپنے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔ واضح رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں حملوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی کی صورت حال کے پیش نظر تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔