آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔
جائزہ اجلاس میں وسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کےلیے قرض پروگرام کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
اس سے قبل ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔
آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ا ئی ایم ایف پاکستان کے
پڑھیں:
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا پاکستان کے جوہری پروگرام پر اظہار اطمینان
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے پُرامن جوہری پروگرام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف و توثیق کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ویانا میں 69 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈی جی کی چیئرمین پی اے ای سی سے ملاقات کی۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ڈی جی پی اے سی نے کہا کہ عالمی ایجنسی نے پاکستان کی سول نیوکلیئر انرجی کی صلاحیت میں اضافہ کی تعریف کی۔ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام اچھی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ڈی جی آئی اے ای اے نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی۔5 پاکستان کی صاف اور پائیدار ایٹمی بجلی کے ضمن میں اہم سنگِ میل ہے، پاکستان کے جوہری پاور پلانٹس اعلی ترین حفاظتی معیارات کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی اے ای سی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے نے کہا کہ ہماری سرگرمیاں آئی اے ای اے کے وژن سے ہم آہنگ ہیں، پاکستان آئی اے ای اے اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر پُرامن جوہری تعاون، پائیدار ترقی اور خطے کی بہتری کیلیے کام جاری رکھے گا۔