کراچی:

بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

 آکسیجن سمیت جان بجانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں کیے جانے والے اقدامات کی میڈیکل فورسز کے ماہرین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو متعلقہ حکام اسپتالوں کے دورے بھی کریں گے۔ 

ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات میں 65 بستر موجود ہیں، ایمرجنسی ہونے کی صورت میں اسپتال انتظامیہ نے 100 اضافی بستروں پر مشتمل ایک یونٹ قائم کردیا ہے جبکہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں بھی 35 اضافی بستر مختص کردیے گیے ہیں، سول اسپتال ٹراما سینٹر کے مسلسل رابطے میں ہے، اس وقت سول اسپتال میں 25 سے زائد آپریشن تھیٹر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سول اسپتال میں 7 ایمبولنس کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ٹراما سینٹر کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ ٹراما سینٹر میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں 100 اضافی بستروں پر مشتمل یونٹ قائم کردیا گیا ہے جبکہ ایمرجنسی آپریشن تھیٹر بھی مکمل فعال ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹراما سینٹر کی ایک منزل ایمرجنسی کے لیے بھی وقف کردی گئی ہے۔ 

جناح اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ اسپتال میں 2200 بستر موجود ہیں، ان میں سے 100 سے زائد بستر مکمنہ ایمرجنسی کے لیے مختص کردیے گئے ہیں۔

سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ اسپتال میں ایمرجنسی ہونے کی صورت میں 50 اضافی بستر مختص کیے گئے ہیں جبکہ اسپتال میں 4 آپریشن تھیٹر فعال ہیں۔ اسپتال مجموعی طور پر 200 بستروں پر مشتمل ہے۔

لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جمیل مٖغل نے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ کی ہدایت پر اسپتال کے شعبہ حادثات میں 32 اضافی بستروں کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اسپتال کے شعبہ حادثات میں 50 بستر مختص کردیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے مختلف وارڈوں میں مجموعی وار ایمرجنسی کی صورت میں 200 بستروں کے لیے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر رشید خان زادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال میں 100 اضافی بستر مختص کیے گئے ہیں جبکہ اسپتال میں 410 بستر پہلے سے موجود ہیں۔ اسپتال میں ایمرجنسی میں ایک علیحدہ سے او ٹی اور 5 بستروں پر مشتمل سرجیکل آئی سی یو بھی قائم کردیا گیا ہے۔

سندھ گورنمنٹ سعود آباد اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آغا عامر نے بتایا کہ اسپتال میں 30 اضافی بستر مختص کردیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودآباد کراچی کا واحد اسپتال ہے جہاں دن میں صرف 3 سے 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ واحد اسپتال ہے جہاں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں بجلی کی فراہم کے لیے متعدد بار شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال اندھیرے میں ڈوبہ ہوگا۔ شام 6 بجے سے رات ایک بجے تک بجلی نہیں ہوتی جبکہ صبح 9 بجے سے ایک بجے تک بجلی نہیں ہوتی۔ 

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی، سندھ گورنمنٹ کورنگی اسپتال، سندھ گورنمنٹ ابراہیم حیدری اسپتال سمیت تمام ضلعی اسپتالوں میں ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایمرجنسی کی صورت میں اضافی بستر مختص ممکنہ ایمرجنسی کہ اسپتال میں اسپتالوں میں سندھ گورنمنٹ کردیا گیا ہے انہوں نے کہا نے بتایا کہ مختص کردیے سول اسپتال گئے ہیں کے لیے

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہاڑوں پر برف پگھلنے سے دریا کمراٹ کے بہاؤ میں اضافہ، صورتحال خطرناک ہونے لگی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے