اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیرِ دفاع خواجہ آصف — فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں۔
خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کا مؤثر انداز میں جواب دیا جا رہا ہے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم 200 فیصد تیار ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جن سے رابطے ہونے چاہیے تھے اور رابطے نہ ہوئے ہوں۔
وزیرِ دفاع نے بتایا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایران کے وزیر خارجہ 2 روز پہلے پاکستان بھی آئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ روز کی بنیاد پر رابطہ ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا صاحب نے یہ بات درست کی کہ سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ کچھ ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن میں چین، آذربائیجان اور ترکیہ شامل ہیں اور بھارت کے ساتھ تو اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں ہیں صرف ایک دو ملکوں نے بھارت کی ہلکی پھلکی حمایت کی ہے باقی دنیا نیوٹرل ہے۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل اور بھارت کا اتحاد ان کے عزائم کو سامنے لاتا ہے۔ بھارتی میڈیا، بھارتی عوام اور افواج کے حوصلے پست ہوچکے ہیں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں۔ بی ایل اے، ٹی ٹی پی بھارت کی پراکسیز ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہماری افواج بہادری کے ساتھ کنٹرول لائن، بارڈر اور ورکنگ باؤنڈری پر مقابلہ کر رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت جو کہ ہر لحاظ سے ایک بڑی دفاعی قوت ہے، ہم نے اس کے 5 جنگی جہاز گرائے۔
اُنہوں نے بتایا کہ کل جو ڈرونز حملے ہوئے وہ ہمارے ایئرڈیفنس سسٹمز کی لوکیشن معلوم کرنے کےلیے تھے، ہمارے ایئرڈیفنس سسٹمز کی لوکیشن سامنے نہ آئیں اس لیے انہیں انٹرسیپٹ نہیں کیا، جب وہ ڈرون نیچے آئے تو انہیں مار کر گرا دیا گیا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افواج کی کارروائی رات دن جاری ہے، پاک افواج بہادری سے ملک کا دفاع کر رہی ہیں، ہم بھارت کو بھرپور جواب دے رہے ہیں، عوام کو بھرپور اعتماد ہونا چاہیے، بھارتی عزائم کو ملیہ میٹ کیا جا چکا ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، ہم 200 فیصد تیار ہیں، مدارس ہمارے ملک کے دفاع کی سیکنڈ لائن ہیں، مدارس کے طلباء کو 100 فیصد شہری دفاع میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا نہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف اور بھارت بھارت کے کے ساتھ خواجہ ا
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟
ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔
عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔