پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی ایئر اسپیس اچانک بند کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشیدہ صورتحال؛ کراچی، لاہور، سیالکوٹ کے فضائی راستے بند، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل
لاہور:
پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ متاثرہ پرواز کو 4 بج کر 15 منٹ پر لاہور میں لینڈ کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود 8 گھنٹے کے لیے بند، فلائٹ آپریشن جاری رہے گا
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، جو دوپہر 12 بجے تک معطل رہیں گے۔ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا حتمی فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔
حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کی معطلی سے اب تک 18 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔
ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ تازہ ترین صورتِ حال کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔
دوسری جانب ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
Tagsپاکستان