جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کردیا گیا۔
لاہور کی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ایئرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال، 4 نجی طیاروں کی لینڈنگ
---فائل فوٹوپاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔
بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔
لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد آپریشنل پابندیوں کے دوران لاہور اور کراچی کی فضائی حدود 48 گھنٹوں کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔