فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہوگئیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا جس میں 4 حج پروازیں منسوخ اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئر لائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے تین، اسلام آباد، کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی، فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا۔
وزارت مذہبی امور نے کہا کہ بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئیں، پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کردیا گیا، مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سے خصوصی پروازوں کے زریعے روانہ کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے، ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حج پروازیں منسوخ اسلام آباد کا شکار
پڑھیں:
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ
فائل فوٹوقومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں اربن فلڈنگ سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔