بھارٹی ڈرون حملوں کے بعد ملکی فضائی آپریشن محدود، 450 پروازیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
لاہور:
بھارت کی طرف سے ڈرون حملوں کے بعد ملک میں فضائی آپریشن انتہائی محدود ہو کر رہ گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی 450 پروازیں متاثر ہوئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حاجیوں کی پروازوں سمیت دبئی، دوحہ، شارجہ، کوالالمپور، مدینہ منورہ اور ریاض سمیت کراچی، اسلام آباد اور لاہور آنے اور جانے والی 150 پروازیں اب تک منسوخ ہو چکی ہیں۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے اچانک لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد، ملتان اور کراچی کی فضائی حدود بند کرنے اور کھولنے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں ری شیڈول کرنا پڑی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روزانہ 50 سے زائد پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، یہاں سے جانے اور آنے والی 80 فیصد پروازیں متاثر ہوئیں۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز نے مسافروں سے کہا ہے کہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پروازوں کی معلومات لیکر آئیں۔
لاہور فضائی حدود کی بار بار بندش سے حاجیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر پورٹ
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا
کراچی:لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔
پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین بھی شامل تھے۔ واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، جنہیں انتظامیہ نے فوری طور پر ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کا کام جاری ہے جس میں تقریباً 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ پرواز کی روانگی آج رات متوقع ہے۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان کے لیے کلیئرنس ملنے پر مسافروں کو روانہ کردیا جائے گا۔