کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ جاری‘کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد‘پنجاب میں تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند ‘راولپنڈی اوراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 10مئی تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں غیر ضروری بوٹس‘ماہی گیری کشتیوں اورفشنگ بوٹس پر پابندی ہوگی۔ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ‘پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر شپنگ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔ ادھر اسلام آباد ضلعی انتظامیہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاک بھارت موجودہ صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکولوں ،کالجوں، یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں میں 9اور 10مئی کوچھٹی ہوگی تاہم وفاقی دارالحکومت میں مقامی اور عالمی سطح کے جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ،لاہور، ملتان،فیصل آباد ،گوجرانولہ سمیت پنجاب بھر میں 9اور 10مئی کو اسکول،کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ صوبے بھر میں ڈویژنل تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام 9اور 10مئی کے پرچے ملتوی کر دیئے گئے تاہم انٹرنیشنل لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد ہونگے ۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پر پابندی کے مطابق

پڑھیں:

خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ جاری
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  •  10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
  • پنجاب: مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری
  • گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے ہائیڈرولوجیکل الرٹ جاری کردیا
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا