پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون الرٹ جاری،پانچواں اسپیل 28 جولائی سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ جاری کردیا،مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل28جولائی سے شروع ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28سے31جولائی کےدوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، 29 سے31 جولائی تک ڈیرہ غازی خان،بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے،خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بارش کی توقع ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نےصوبہ بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی،کہارواں سال مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہے،گزشتہ سال کی نسبت اس سال73فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں،موسمی صورتحال کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمےالرٹ رہیں،عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،شدید بارشوں کےباعث مری وگلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف امریکا کی ایران سے متعلق مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف عمران خان کے عزیزوں سے خطرات، جمائمہ نے قاسم اور سلیمان کو ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے سے روک دیا ہر شہری مغرب کی طرح نظام میں اپنا کردار ادا کرے، تحریکِ انقلاب کے بانی کا عوام کو پیغام پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر غزہ میں تشدد اور انسانی بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 80 فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے

پڑھیں:

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن آج 31 اکتوبر کو پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ کون بنے گا کروڑپتی (KBC) 17 میں نظر آئیں گے۔ تاہم اس ملاقات کے بعد، سینٹرل ایجنسیز کو بچن پر کسی حملے کا خدشہ ہے۔ جس پر مرکزی ایجنسیز نے 83 سالہ اداکار کی سیکیورٹی پر خطرے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے پرومو میں دلجیت دوسانجھ کو امیتابھ بچن کے پاؤں چھوتے دیکھا گیا۔ تاہم، خالصتان تنظیم ’سکس فار جسٹس‘ (SFJ) نے اس عمل پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ اس سے 1984 کے ہندو۔سکھ دنگوں کے متاثرین کی توہین ہوئی ہے۔ SFJ نے الزام لگایا کہ بچن نے اس وقت کے دوران ’خون کا بدلہ خون‘ کا نعرہ بلند کیا جس کے نتیجے میں بھارت بھر میں 30,000 سے زائد سکھ مرد، خواتین اور بچوں کی ہلاکت ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sonytvofficial

SFJ کے سربراہ گروپت ونت سنگھ پنن نے دوسانجھ کو دھمکی دی ہے کہ وہ 1 نومبر کو آسٹریلیا میں شیڈول ان کے کنسرٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ تنظیم نے سوشل میڈیا پر #BoycottDiljit اور #PanthicJustice جیسے ہیش ٹیگز بھی چلائے ہیں۔

مرکزی ایجنسیز نے دونوں شخصیات کی سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیتابھ بچن بالی ووڈ دلجیت دوسانجھ دلجیت دوسانجھ کنسرٹ کون بنے گا کروڑ پتی

متعلقہ مضامین

  • چین نے پنجاب میں معاشی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے کے لیے 20لاکھ ڈالر کی رقم جاری کردی
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ
  • بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر حملے کا خدشہ، بھارت میں سیکیورٹی الرٹ
  •  پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
  • پنجاب حکومت کا25 بڑے منصوبے جلد شروع کرنےکافیصلہ
  • پنجاب میں اسموگ الرٹ، ٹریفک حکام کو سخت ایکشن کا حکم