محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی. 28 جولائی سے خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں کم شدت کی مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں . تاہم28 جولائی سے یہ ہوائیں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے.

جس کے نتیجے میں 27 سے 31 جولائی کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔

28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں بھی 29 سے 31 جولائی کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. سندھ میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا .تاہم تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، جیکب آباد اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے. تاکہ ممکنہ اربن فلڈنگ یا لینڈ سلائیڈنگ سے بچا جا سکے۔۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کی پیشگوئی ملک کے

پڑھیں:

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2 روپے 43 پیسے اضافے کے بعد 265 روپے 45 پیسے ہوگئی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • بلوچستان میں12 ضلعے بارش کو ترس گئے، آئندہ کیا ہو گا؛ مفصل رپورٹ
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • اسرائیل نے 30 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے مزید شہادتیں
  • نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا کیس،کمپنی کے نمائندے آئندہ سماعت پر طلب
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ