4 حج پروازیں منسوخ،پروازوں کے شیڈول سے متعلق ہیلپ لائن قائم
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
عثمان خان: ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونےکے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار، وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا 7سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا،تین روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ائیرلائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں،لاہور سے تین، اسلام آباد،کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا،بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لیکر روانہ ہوگئیں، پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے آج روانہ کردیا گیا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مزید 540 عازمین کو اسلام آباد اور لاہور سےخصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کا اڈیالہ جیل کی جانب پیدل مارچ، پولیس سے تلخ کلامی
وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کی فوری اور مؤثر فراہمی کے لیے ہیلپ لائن ( 0519216980 ) قائم کر دی ہے۔
ہیلپ لائن پر کال کر کے عازمین حج اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، عازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے بھی رابطے میں رہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حج پروازیں منسوخ اسلام آباد پروازوں کے
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں میں 550شیڈول پروازیں منسوخ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں میں تقریباً 550 شیڈول پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق فضائی حملوں کے بعد سے پاکستان میں 16 فیصد اور انڈیا میں 3 فیصد کمرشل پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ٹریکر کے مطابق پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ انڈیا میں 417 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔