پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت میں کشیدہ حالات کے باعث اندرون اور بیرون ملک 48 گھنٹوں کے دوران 300 سے زائد پروازیں متاثر ہو گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فضائی حدود استعمال کرنے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں گزشتہ کئی روز سے پاکستانی حدود میں بھارت کی جانب سے داخل نہیں ہو سکیں۔
پاکستانی سول ایوی ایشن کی جانب سے کشیدگی کے باوجود لاہور، کراچی، اسلام اباد اور سیالکوٹ کے کچھ فضائی روٹس کو بحال رکھا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو اضافی ایندھن کی مد میں بھی کروڑوں ڈالر کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، مسافر طیارے بھارتی فضائی حدود میں کئی کئی گھنٹے اضافی سفر کر کے یو اے ای، یورپ، امریکہ اور برطانیہ پہنچ سکے۔
پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔
گوجرانوالہ: 3 بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
مزید :