اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر بدستور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کشیدگی کے سبب بھارت کے دو درجن سے زیادہ ایئر پورٹ جمعے کے روز بھی بند ہیں، جس سے فضائی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

کشیدگی کے سبب دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں ضلع مجسٹریٹ اپنے ماتحتوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے سبب بھارتی بازار حصص میں جمعے کے روز آٹھ سو پوائنٹس سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت جنگ: نواز شریف خاموش کیوں؟

پاکستان کا بھارتی فوجی تنصیبات پر حملے سے انکار

بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جموں، ادھم پور اور بھارتی ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ میں اپنے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جموں شہر میں جمعرات کی رات کو دھماکوں کی اطلاع ملی تھی اور پورا خطہ ہی رات کو بلیک آؤٹ میں چلا گیا۔ بھارت نے اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، تاہم اسلام آباد نے بھارتی دعووں کو سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ وہ اس کے پیچھے نہیں ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک کی دفاعی افواج نے بین الاقوامی سرحد کے پار بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کسی بھی جگہ کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔

’پاکستان پر ڈرون حملے‘، اشتعال دلانے کی بھارتی کوشش؟

انہوں نے ایکس پر لکھا، "بھارتی میڈیا ہمیشہ غلط معلومات پھیلاتا ہے، جس کا مقصد ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایک (جعلی) تصور تیار کرنا ہوتا ہے۔ ۔۔۔ ہم نے اب تک صرف دفاعی قسم کا ردعمل ظاہر کیا ہے! عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔"

پاکستانی وزیر دفاع نے بھی اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ نہ ہونے کی بات کہی ہے۔

یہ تازہ بیان بازی ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب پاکستانی سرحد کے قریب متعدد بھارتی شہر رات کے دوران بلیک آؤٹ کی زد میں آئے اور مقامی لوگوں نے آسمان پر میزائلوں اور ڈرونز کی اطلاع دی۔ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شام کو اس کے تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک اور ٹویٹ میں عطا اللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کی ایک غیر مصدقہ خبر کا جواب دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دو پاکستانی جنگی طیارے مار گرائے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں ایف 16 اور چینی ساخت کے جے ایف 17 جیسے طیاروں کو مار گرانے کے دعوؤں کو من گھڑت قرار دیا۔

پاکستان کے ممکنہ حملے کے تناظر میں بھارت کی تیاریاں

بھارت نے حملوں سے متعلق کیا کہا تھا؟

بھارتی فوج کا کہنا کہ اس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جموں، ادھم پور اور بھارتی ریاست پنجاب میں پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو پاکستان نے ڈرون اور میزائل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

بھارت کا دعوی ہے کہ اس نے اپنے فوجی اڈوں پر حملہ کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

بھارتی کے محکمہ دفاع نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا: "کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ایس او پی کے مطابق حرکیاتی اور غیر حرکیاتی ذرائع سے بھارتی مسلح افواج کی طرف سے خطرے کو بے اثر کر دیا گیا۔"

ایک سرکاری بیان میں بھارتی فوج نے مزید کہا کہ پاکستان نے پوری مغربی سرحد پر متعدد ڈرون حملے کیے اور دیگر گولہ باری کا استعمال کیا۔

بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی خبروں میں کیوں ہیں؟

فضا میں میزائل، زور دار دھماکے اور بلیک آؤٹ سائرن

بھارت کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے جموں شہر میں گزشتہ شب مقامی لوگوں نے رات کے دوران آسمان میں چمکتے میزائلوں کا مشاہدہ کیا، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں مکمل بلیک آؤٹ دیکھا گیا۔

بھارتی سیاست دان اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا: "جموں سے کافی پریشان کن رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، جہاں مبینہ طور پر کچھ علاقوں میں فضائی حملے ہوئے ہیں۔

"

اخبار انڈین ایکسپریس نے اطلاع دی کہ جموں کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جس پر حکام نے میزائل انٹرسیپشن سسٹم کو فعال کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بھارت کے دیگر شمالی شہر چندی گڑھ، جس میں فضائیہ کا ایک اہم اڈہ ہے، سری نگر جو بھارتی کے زیر انتظام کشمیر کا ایک شہر ہے اور سرحدی شہر گروداس پور بھی رات کے دوران بلیک آؤٹ کی زد میں تھے۔

روئٹرز کے ایک صحافی نے جموں سے اسی طرح کے مناظر کی اطلاع دی۔ کینیڈا کی خبر رساں ایجنسی نے ایک نامعلوم بھارتی سکیورٹی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "ہماری فوج کی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں، یہ جموں (خطے) کے پانچ اضلاع میں ایک ساتھ ہو رہے ہیں۔" ۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے بعض ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان کی طرف سے جموں خطے کے قصبے ستواری، سامبا، رنبیر سنگھ پورہ اور ارنیا پر داغے گئے آٹھ میزائلوں کو فضائی دفاعی یونٹس نے ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ایک وسیع حملے کا حصہ تھے۔

پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ

بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی تصدیق کی

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے پاکستان کے خلاف راتوں رات حملوں کا دفاع کیا ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہمارا ارادہ معاملات کو بڑھانا نہیں ہے، ہم صرف اصل کشیدگی کا جواب دے رہے ہیں۔

ہمارا ردعمل ہدف، عین مطابق، کنٹرول اور نپا تلا ہے۔"

مصری نے پاکستانی دعووں کی تردید کی کہ بھارت نے حملوں میں کشمیر میں ایک اہم پاکستانی ڈیم کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "اگر اس قسم کا دعویٰ اسی نوعیت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے بطور بہانہ استعمال کیا گیا، تو بلا شبہ اس کے نتیجے میں ہونے والے نتائج کا مکمل طور پر ذمہ دار پاکستان ہو گا۔

" بھارت نے پاکستانی مواد کو ہٹانے کا حکم دے دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا کہنا ہے کہ اس نے بھارتی حکومت کی ایما پر اب تک آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کے اکاؤنٹ بند کیے ہیں۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں، گانے، پوڈ کاسٹ اور دیگر آن لائن مواد کو مکمل طور پر ہٹا دیں۔

وزارت نے ایک میمو میں کہا، "قومی سلامتی کے مفاد میں، تمام ۔۔۔۔ میڈیا اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور بھارت میں کام کرنے والے ایسے افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان میں تیار کی گئی ویب سیریز، فلمیں، گانے، پوڈ کاسٹ اور دیگر اسٹریمنگ میڈیا مواد کو بند کر دیں، چاہے وہ سبسکرپشن بیس ماڈل پر دستیاب ہوں، یا بصورت دیگر۔"

ادارت: جاوید اختر

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کے زیر انتظام کشمیر نشانہ بنایا نے پاکستان پاکستان کے پاکستان کی بھارتی فوج اور بھارت کو نشانہ بلیک آؤٹ بھارت نے نے بھارت انہوں نے کہ اس نے کا دعوی رہے ہیں کیا ہے کہا کہ نے ایک

پڑھیں:

پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے۔

ایل او سی پر بھارت کے 50 فوجی ہلاک کیے، رافیل اور بھارتی ڈرون گراکر نئی مثال قائم کی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس رافیل طیارے گرانے کے بعد ہم نے بھارتی ڈرون گرا کر نئی مثال قائم کی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کےدفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان جوابی کارروائی میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا،خواجہ آصف
  • بھارت کیخلاف کارروائی یقینی، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے: خواجہ آصف
  • مقبوضہ کشمیر میں راکٹ فائر، سائرن بجنا شروع ، بھارتی میڈیا کا واویلا،   پاکستانی سکیورٹی ذرائع کی تردید
  • مقبوضہ جموں کشمیر میں راکٹ فائر، وادی میں سائرن بجنا شروع ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • ڈرون حملوں کے بعد بھارت کیخلاف کارروائی یقینی ہوگئی، وزیردفاع کا واضح اعلان
  • پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، خواجہ آصف
  • رات گئے پاکستان نے بھارت کے متعدد اہم فوجی مقامات پر حملے کیے :انڈین وزارت دفاع کا دعوی
  • بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، وزیر دفاع کا واضح اعلان
  • پاکستان کا موثر جواب ، انڈیا کامقبوضہ جموں کشمیر میں 10فوجی ہلاکتوں کا دعوی