وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، وزیر آئی ٹی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزارتِ اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اسے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔
ترجمان وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہوا، مذکورہ اکاؤنٹ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔
????????????
وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ درج ذیل پوسٹ کو رپورٹ کریں:
The Ministry of Economic Affairs account has been hacked.
Please unfollow and report the following: pic.twitter.com/jYZxsH7myM
— Shaza Fatima Khawaja (@ShazaFK) May 9, 2025
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ بھارتی سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم الرٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر تصدیق شدہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس نہ کلک کریں تاکہ ہیکرز سے محفوظ رہ سکیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پر سائبر حملوں سے متعلق غیر مصدقہ معلومات یا افواہیں شیئر نہ کریں، صرف معتبر ذرائع پر اعتماد کریں، سرکاری یا معتبر چینلز سے اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکاؤنٹ ایکس ہیک وزارت اقتصادی امورذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کرانے اور برآمدکنندگان کو جدید تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ’پاکستان مارٹ‘ کے قیام کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ مارٹ متحدہ عرب امارات کے جبیل علی فری زون کے قریب تعمیر کیا جائے گا، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے منصوبے کو پاکستان کی برآمدی پالیسی میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، وزیر تجارت جام کمال خان
جام کمال خان نے انکشاف کیا کہ یو اے ای حکومت اس منصوبے کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی جبکہ ڈی پی ورلڈ بغیر کسی تعمیراتی لاگت کے پاکستان مارٹ کی تعمیر میں معاونت کرے گا۔ یہ مارٹ گوداموں، ریٹیل آؤٹ لیٹس، شو رومز اور ای کامرس مراکز پر مشتمل ہوگا، جس سے پاکستان کی متعدد مصنوعات کو عالمی خریداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان مارٹ سے ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان، خوراک اور سرجیکل مصنوعات جیسے شعبوں کو عالمی منڈیوں میں فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں، خصوصاً وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے فوری اور مؤثر آغاز کے لیے مکمل تعاون کریں۔
مزید پڑھیں: ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان کے لیے تجارتی مواقع کی نوید ہے، وزیر تجارت جام کمال
جام کمال خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ دنیا بھر کے خریدار پاکستانی مصنوعات کو ایک ہی چھت تلے دیکھ سکیں گے۔ حکومت برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ پاکستان عالمی تجارتی میدان میں مضبوط مقام حاصل کر سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برآمدات پاکستان مارٹ پاکستانی برآمدات جام کمال خان عالمی منڈیوں وفاقی وزیر تجارت یو اے ای