اسلام آباد:

یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ کاجاکالاس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ کاجاکالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت اور یک جہتی پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم نے بھارت کی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حملوں سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعووں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کاجا کالاس نے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

نمائندہ یورپی یونین نے کہا کہ دونوں فریق کو مکمل تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھانا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یورپی یونین اسحاق ڈار کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی وزیر مذہبی امور کا بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال، حج مشن کو کامیاب قرار دیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وفاقی بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا حج مشن کامیابی سے مکمل ہوا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کو سرخرو کیا ہے،باقی رہ جانے والے 65 ہزار پرائیویٹ حاجیوں کے لئے پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، ،آیندہ سال کے حج کے لئے ابھی سے کام شروع کر دیا گیا ہے،ان معاشی اور سیاسی حالات میں ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے
وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے مشکل وقت میں مشکل فیصلے کیے ہیں ،کوشش کی گئی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف دیا جائے،بدقسمتی سے میرے صوبے میں پندرہ سال سے تحریک انصاف کی حکومت ہے،

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بھارتی جارحیت پر وزیرِاعظم، تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں: رمیش سنگھ اروڑا
  • آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا
  • ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین
  • اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسحاق ڈار
  • امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب
  • ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
  • وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
  • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان جوہری عدم افزودگی پر مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اگلا دور برسلز میں ہوگا
  • جوہری عدم افزودگی اور تخفیفِ اسلحہ پر پاکستان اور یورپی یونین کا مشترکہ بیان
  • وفاقی وزیر مذہبی امور کا بجٹ اجلاس میں اظہارِ خیال، حج مشن کو کامیاب قرار دیا