اسحٰق ڈار کا یورپی یونین کی نمائندہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کمیشن کی نائب صدر کاجا کلاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
نائب وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی حمایت اور یکجہتی پر کاجا کلاس کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اسحاق ڈار نے بھارت کی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا۔
نائب وزیراعظم نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے ہندوستان کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی پسند کے وقت اور جگہ پر مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
کاجا کلاس نے بھارتی حملوں میں پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے خاندانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو مکمل تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار ٹیلیفون کاجا کلاس وزیر خارجہ یورپی یونین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار ٹیلیفون کاجا کلاس یورپی یونین یورپی یونین کی اسحاق ڈار کاجا کلاس
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔