اسحاق ڈار کی پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطے کی تصدیق کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک میڈیا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ رات بھر کی کارروائیوں کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہے، جس پر ان کا کہنا تھا کہ جی، دونوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت نے جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے، پاکستان اور بھارت کو مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا گیا
یاد رہے کہ پاکستان نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ہیں جبکہ ان کے ہم منصب اجیت دوول ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔