افواجِ پاکستان نےبھارت کے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کی سافٹ کل (تکنیکی) اور ہارڈ کل (ہتھیاری) صلاحیتوں کی بدولت اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مؤثر انداز میں مار گرایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر ایک بزدلانہ حملہ کیا جس میں پاک افواج کی بروقت اور شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 جدید لڑاکا طیارے، متعدد ڈرونز اور کئی سرحدی پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ بھارتی افواج کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ اس شرمندگی اور ہزیمت کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر بار بار حملے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ مسلسل پسپائی اختیار کر رہا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی ساخت، مقاصد اور پرواز کی تفصیلات کی جانچ کی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق افواجِ پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اس کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔ ہم مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کلاؤڈ برسٹ سے گھر، ہوٹلز اور دکانیں بہہ گئیں
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں شدید بارش کے باعث آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہاڑ سے آنے والا ریلہ دھرالی کے علاقے میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شریک ہیں۔
ریاست میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی الرٹ نافذ کر دیا گیا ۔