—فائل فوٹو

ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ اور نگرپارکر کے 5 فیڈرز کی بجلی 3 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔

ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش سے اسلام کوٹ، نگرپارکر میں 3 روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے۔

منگل کوبارش اور تیز ہواؤں سے مین ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول گر گئے تھے۔

بجلی کی بندش، لطیف آباد کے مکین سڑکوں پر آگئے، روڈ بلاک، ٹائر نذر آتش، ایک گھنٹے تک احتجاج

حیدرآباد بجلی کی بندش ‘ ٹرانسفارمر نہ لگانے کے.

..

دوسری جانب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مرمتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں، بجلی بحالی میں مزید وقت لگے گا۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کے 3 پول گرنے سے اسلام کوٹ اور ننگرپارکر کے 5 فیڈرز متاثر ہوئے۔

متاثرہ فیڈرز میں اسلام کوٹ، نگرپارکر، تھرکول اور مائی بختاور ایئرپورٹ فیڈرز شامل ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسلام کوٹ

پڑھیں:

بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد  پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری
  • صحرائی علاقے تھرپارکر کے عظیم لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے.
  • مون سون کے آخری اسپیل سے نگر پار رن آف کچھ میں زندگی لوٹ آئی
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری
  • اقوام متحدہ، ایران کیخلاف پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہوسکی
  • ایف سی ایریا میں پانی و بجلی کی بندش پر شدید احتجاج
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • دو سال بعد بڑی واپسی: ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال