اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی میڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کےلیڈرہیں،رہائی کی درخواست دائر کی،مودی کےمظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔

علی امین گنڈاپور نےمزید کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،مودی کو بھی پتہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،مودی جیسےشخص سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔

"میں نے ایئرشومیں جے 10 طیارے پردھیان نہیں دیا تھا لیکن حقیقی معرکہ آرائی پر اس کی طاقت کا اندازہ ہوا کہ ۔ ۔ ۔" چینی صحافی نے ویڈیو شیئر کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بانی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں : بیرسٹر گوہر

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما احمد نیازی کا  کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یقینی بنائیں گے اور ان کی رہائی کے لیے ہر جگہ احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی کا احتجاج کیلئے تیار کیا گیا کنٹینر بجلی کی تار سے ٹکرا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پشاور ہائیکورٹ:  عمر ایوب، شبلی فراز  کیخلاف مزید کارروائی روک دی زرتاج گل کی ضمانت منظور
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف 
  • ایلون مسک کی کمپنی ایکس نے مودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا 
  • نااہلی کیس، پشاور ہائیکورٹ کا عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی روکنے کا حکم
  • تحریک انصاف کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر سیف
  • 22 نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا نادان دوستوں نے کام خراب کیا، مشاہد حسین
  • پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے
  • عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بانی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں : بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر