سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
آئندہ سال کے حج انتظامات فوری شروع کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے حج کے لیے فوری طور پر منصوبہ بندی اور انتظامی تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔
وہ ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ حج کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حج پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا جائے، جو مملکتِ سعودی عرب کی جاری کردہ پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگلے سال حجاج کرام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: حج 2025کیسا رہا؟ عازمین کے تجربات جاننے کے لیے ای سروے شروع
وزیراعظم شہباز شریف نے نجی حج اسکیم کو باقاعدہ شکل دینے کے احکامات بھی جاری کیے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کے حج کی متوقع تاریخ کا تعین کرتے ہوئے جلد از جلد عملی منصوبہ پیش کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء سردار محمد یوسف، سینیٹر مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حج 2026 وزارت مذہبی امور وزیراعظم شہباز شریف