وادی نیلم جاری گولہ باری میں ٹھہراؤ کے بعد مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وادی نیلم پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج سے خوفزدہ دشمن نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا
محمد اختر ایوب انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق وادی نیلم کے تمام سیکٹرز پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔
ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے کیل میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ رہائشی مکانات املاک کے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
محمد اختر ایوب انچارج ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق شاہراہِ نیلم ٹریفک کے لیے بحال ہے لیکن شہری محتاط رہیں۔
محمد اختر ایوب کے مطابق بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہونے سے ضلع نیلم بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گولہ باری
پڑھیں:
آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری، حسن نواز اور صائم ایوب کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری سامنے آئی ہے۔
بیٹرز کی درجہ بندی میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن کو برقرار رکھا ہے، جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسری اور بھارت کے ہی تلک ورما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے فاسٹ باؤلرز کی شاندار کارکردگی، آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ
پاکستانی بلے باز حسن نواز اور صائم ایوب نے اس فہرست میں زبردست بہتری دکھائی ہے۔ حسن نواز نے 24 درجے ترقی کرتے ہوئے 30ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ صائم ایوب 25 درجے بہتری کے ساتھ 38ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ اس کے برعکس، کپتان بابراعظم کو تین درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اب 17ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
بھارت کے یشسوی جیسوال نے بھی ایک درجہ ترقی پاتے ہوئے دسویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے دو درجے بہتری کے بعد رینکنگ میں 16ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
بولرز کی رینکنگ میں بھی قومی کھلاڑیوں کی ترقیآئی سی سی کی جاری کردہ بولرز رینکنگ میں بھی پاکستانی گیند بازوں کی نمایاں پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز
نوجوان بولر سفیان مقیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 درجے چھلانگ لگائی اور اب وہ رینکنگ میں 35ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی 51 درجے بہتری کے بعد 56ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم ترقی تنزلی ٹی20 پلیئرز رینکنگ حسن نواز صائم ایوب وی نیوز