بھارت کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرانک ثبوت موجود ہے، سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے اپنے ہی علاقوں میں 6 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے 6 بیلیسٹک میزائل فائر کیے، 5 بیلسٹک میزائل امرتسر اور ایک آدم پور میں فائر کیا گیا.پنجاب میں سکھوں کو نشانہ بنا کر بھارت سکھوں کے درمیان پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے.
بھارت نے اپنے ہی 2 شہروں پر 6بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے : ڈی جی آئی ایس پی آر کا دعویٰ
سیکیورٹی ذرائع کا یہبھی کہنا تھا کہ اِسی طرح خود ہی اپنے لوگوں پر بیلسٹک میزائل گرا کر بھارت دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان بھارت پر میزائل فائر کر رہا ہے تاکہ مزید جارحیت کا جواز پیدا کیا جائے۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کیخلاف 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمزکیخلاف 15 ارب ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز پرجھوٹی رپورٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیویارک ٹائمزامریکی تاریخ کا بدترین اخبار ہے،میرے اور میرے خاندان کیباریمیں جھوٹی خبریں شائع کرتا ہے،ہرجانے کا دعویٰ فلوریڈا میں فائل کیا جائے گا۔دوسری جانب اخبارکی جانب سے الزامات پر کوئی جواب نہیں آیا۔