ہالی ووڈ اداکار پاکستان اور فلسطین کے حق میں بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ اداکار جیکب برجر نے انسٹاگرام پر پاکستان اور فلسطین کے حق میں ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی : او آئی سی کی طرف سے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ
دی کرنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جیکب برجر اپنی فلموں دیٹ ڈے اور اے جیو مسٹ ڈائی کے حوالے سے بھی خاصے مشہور ہیں۔ ان فلموں میں انہوں نے اپنے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔
اپنی نئی ویڈیو میں برجر کو فلسطین اور پاکستان دونوں کی بھرپور حمایت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ اسرائیلی پالیسی اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی صارفین مسلمانوں کو آن لائن نشانہ بناتے ہیں۔
مزید پڑھیے: پاکستانی شہروں پر قبضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا، مگر حقیقت کیا ہے؟
ویڈیو میں جیکب برجر نے کہا کہ بھارت 7 اکتوبر 2024 (جب اسرائیل نے غزہ میں شدید جنگی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں) کی کاپی کر رہا ہے تاکہ دنیا کی سپورٹ حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اسی لیے آپ دیکھ رہے ہیں کہ تمام صیہونی پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس لیے جاگتے رہو، تم سب‘۔
ویڈیو اور اس کے کیپشن نے سوشل میڈٰیا پر لاتعداد تبصرے آنے شروع ہوگئے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے حامیوں نے برجر کی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور ان کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں پر آواز اٹھانے پر ان کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی
تھائی لینڈ کے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہم تھائی لینڈ اور کینیڈا میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’جیکب، پاکستان کے لیے آواز اٹھانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ کسی نے لکھا کہ فلسطین اور پاکستان ایک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان جیکب برجر فلسطین ہالی ووڈ اداکار جیکب برجر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جیکب برجر فلسطین جیکب برجر
پڑھیں:
نبیل ظفر کو زندگی میں کس بات کا بےحد پچھتاوا ہے؟
پاکستان شوبز کے اداکار اور بہترین کامیڈین نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں ایک چیز کا بےحد پچھتاوا ہے۔
ایک حالیہ پروگرام میں اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈرامہ بُلبلے کیلئے مشہور اداکار نبیل ظفر نے کہا کہ انہیں اس بات کا بےحد افسوس اور شدید پچھتاوا ہے کہ وہ اپنے والدین کو ایک لگژری لائف اسٹائل نہ دے سکے۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ جب والدین ان کی پرورش کر رہے تھے تو ان کے والد کو بہت محنت کرنی پڑی کیونکہ وہ مالی طور پر مستحکم نہیں تھے اور والد کا انتقال اس وقت ہوا جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا ہی تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ افسوس کی بات ہے کہ میں اپنے والد کو آسائشیں فراہم نہ کر سکا۔ نبیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کاش میرے والد آج موجود ہوتے تو وہ دیکھ پاتے کہ اب ان کا بیٹا کتنا کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور کاش وہ اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے زندہ رہتے۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد ان کی والدہ ان کے ساتھ مستقل کراچی منتقل ہوگئیں۔ نبیل نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انجیو پلاسٹی سے گزریں لیکن خون کا ایک لوتھڑا (کلاٹ) ان کے دماغ میں چلا گیا اور وہ چل بسیں۔
اداکار مرحوم والدین کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور بتایا کہ ان کی والدہ کو ان پر بہت اعتماد تھا اور وہ ان کی بیوی کو کہتی تھیں کہ میں ہمیشہ یہ دعا کرتی تھی کہ اگر مجھے کچھ ہو جائے تو تم میرے بیٹے کے ساتھ رہو تاکہ اس کی دیکھ بھال کرسکو اور اسے سنبھال سکو۔