سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اپنے پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر مملکت برائے خارجہ کے لیے

پڑھیں:

اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات

تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کیساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں اسلام ٹائمز۔ تہران میں جاپان و ہالینڈ کے سفیروں تماکی تسوکادا اور ایمائل ڈی بونٹ نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ترجمان اسمعیل بقائی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ آج میں نے اپنے دفتر میں ایران میں جاپانی سفیر مسٹر تماکی تسوکادا کے ساتھ ملاقات کی جس کے دوران انتہائی مثبت گفتگو ہوئی۔ اسمعیل بقائی نے لکھا کہ ایران و جاپان کی دوستی ایک طویل تاریخ پر محیط ہے کہ جس کو نہ صرف احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ اسے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد بھی قرار پانا چاہیئے۔ ہالینڈ کے سفیر ایمائل ڈی بونٹ نے بھی آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ترجمان اسمعیل بقائی کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی۔ اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا کہ آج ہم نے تہران میں ہالینڈ کے سفیر مسٹر ایمائل ڈی بونٹ کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں موجود اُن تشویشناک رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا جو کثیرالجہتی اور قانون کی بالادستی کو مسلسل کمزور بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ میں دوسری بار امریکا کا دورہ کریں گے
  • وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کراچی میں زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کا اعلان
  • صدر مملکت سے عمان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون کا اعادہ
  • اسمعیل بقائی کیساتھ جاپان و ہالینڈ کے سفیروں کی ملاقات
  • صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ملاقات
  • چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
  • پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
  • غیرملکی شپنگ کمپنی نے اسلام آباد میں اپنا پہلا رابطہ دفتر قائم کردیا
  • ٹرمپ کی مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی؛ مودی کے وزرا روس یاترا پر جائیں گے
  • ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول طے