سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم۔سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔وہ اپنے دورے میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پا گیا، کئی ماہ لگے، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پا گیا، اس میں کئی ماہ لگے، سعودی عرب بھی اس معاہدے سے خوش ہے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا، دیگر ممالک بھی ایسے معاہدےکا حصہ بننےکی خواہش رکھتے ہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہو گی، پاک سعودی عرب معاہدہپاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کر دیے گئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر مسلمان ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، یہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ مشترکہ سلامتی اور دہشتگردی خطرات سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کیلئے پُرعزم ہے، 1960 کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے۔