پاک بھارت کشیدگی، سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں، پاکستانی سفیر احمد فاروق
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس کی بدولت گزشتہ برس 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی کمپنیوں کے لیے بھی راہ ہموار کی جائے تاکہ وہ بھی سعودی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر سکیں۔
سفارتخانہ پاکستان ریاض میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے مختلف امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص میں سفارتخانہ پاکستان نے سعودی تھنک ٹینکس کے ساتھ مراسم کو ناصرف مضبوط بنایا بلکہ بھارتی وفود کے موقف کے مقابلے میں پاکستانی مؤقف کو بہتر انداز میں پیش کیا اور پاک بھارت کشیدگی رکوانے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کلیدی کردار رہا۔
مزید پڑھیں:قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل
سفیر پاکستان احمد فاروق نے بتایا کہ سعودی عرب میں سو سے زائد آئی ٹی کمپنیاں قیام عمل میں لائی جاچکی ہیں جن کی بدولت ایک سال کے دوران انکی کمپنیوں کی جانب سے 73 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ پاکستان بھجوایا گیا جبکہ پاک سعودی تجارتی حجم 723 ملین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہماری معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جنھوں نے ایک سال کے دوران ریکارڈ 9.34 ارب ڈالرز پاکستان بھجوائے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز سے ڈپلومہ ہولڈر ہنر مندوں کو سعودی عرب لایا جائے۔
مزید پڑھیں:وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات میں کلچرل سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں دونوں ممالک کی عوام کے باہمی رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کلچرل سرگرمیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے پاکستانی فلموں کی سکریننگ کے علاوہ پاکستانی خطاط کی نمائش کا اہتمام بھی جلد کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تجارتی حجم پاکستانی سفیر احمد فاروق سعودی عرب