---فائل فوٹو

بھارت سے ممکنہ فضائی حملے یا مسلح تصادم کے خدشے پر پنجاب حکومت نے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ اعلامیے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں پُر سکون رہیں، گھبراہٹ سے گریز، احتیاطی اقدامات اپنائیں اور اپنے آس پاس کے کمزور افراد کی مدد کریں، سرکاری اداروں یا کمیونٹی الرٹس سے باخبر رہیں۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کسی محفوظ اور بغیر کھڑکی والے کمرے (تہہ خانہ یا اندرونی کمرے) کو ہنگامی صورتحال کے لیے مخصوص کریں۔

اس کے ساتھ ایک ایمرجنسی کٹ تیار رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، جس میں ابتدائی طبی امداد کا سامان، ضروری ادویات، پانی کی بوتلیں، خوراک، ٹارچ، اضافی بیٹریاں اور پورٹیبل چارجرز شامل ہوں۔

اس حوال سے کہا گیا ہے کہ خطرے کی گھنٹی یا وارننگ کی صورت میں تمام روشنیاں فوراً بند کر کے اندھیرے کا ماحول بنائیں تاکہ شناخت سے بچا جا سکے، مقررہ محفوظ پناہ گاہ کی طرف سکون سے منتقل ہو جائیں، دروازے، کھڑکیاں بند کر کے گیس کنکشن بند کریں، اگر نچلی منزل کی طرف جانا ہو تو صرف سیڑھیوں کا استعمال کریں، لفٹ سے گریز کریں۔

بھارت کو بےگناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت طیارے، ڈرونز گرانے کی شرمناک شکست کا بدلہ عام شہریوں سے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر انخلا کا حکم دیا جائے تو فوری طور پر عمارت سے نکلنے کے لیے سرکاری ہدایات پر عمل کریں، ایمرجنسی کٹ، اہم دستاویزات (شناختی کارڈ، انشورنس وغیرہ) اور ذاتی ضروری اشیاء ساتھ رکھیں، روانگی سے قبل بجلی، گیس اور پانی کی لائنیں بند کر دیں۔

یہ ہدایات صوبائی حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جس کا مقصد گھریلو سطح پر لوگوں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار کرنا ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق یہ ایس او پیز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں اور ان پر عمل درآمد ہی ممکنہ نقصان سے بچاؤ کی ضمانت ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کے ایک اور اہم شہر میں تعلیمی ادارےغیر معینہ مدت تک بند

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مانسہرہ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق مانسہرہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی بیرونی لائٹس اور چھتوں کی لائٹس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں،طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری سرگرمی سے گریز کریں۔ مزید برآں، محکمہ تعلیم نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں اور ملکی صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی اداروں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • ابتدائی طبی امداد دینے کا طریقہ، جو سب کیلئے جاننا بے حد ضروری
  • بھارتی جارحیت کے دوران حکومت پنجاب نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردیں
  • جنگی صورتحال: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان 
  • ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہسپتالوں میں انتظامات مکمل
  • پاکستان کے ایک اور اہم شہر میں تعلیمی ادارےغیر معینہ مدت تک بند
  • پاک بھارت کشیدگی،برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کر دیا
  • پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
  • پاکستان اور بھارت ذمہ دارانہ حل کیلئے کام کریں، امریکا
  • مشتبہ افراد کو 90 روز کیلیے حفاظتی تحویل میں لیا جائے گا؛ قانون کا مسودہ تیار