ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا دورہ بھارت، جے شنکر سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی پر پاکستان کو جواب دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کرکے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے نئی دہلی میں آج بھارتی ہم منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی پر پاکستان کو جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ردعمل ٹارگٹڈ اور نپا تلا تھا، ہمارا صورتحال کو خراب کرنے کا ارادہ نہیں ہے تاہم اگر ہم پر فوجی حملے ہوتے ہیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دریں اثنا، سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی بھارت پہنچ گئے اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے ملاقات
پڑھیں:
حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa
— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری