پاک ،بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر بھارت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نیو دہلی (اے بی این نیوز) پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی ایرانی وزیر خارجہ کے بعدسعودی عرب کے وزیرخارجہ بھی نیو دہلی پہنچ گئے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات۔
بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کیساتھ آج صبح دہشتگردی سمیت مختلف عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کو بھارتی اقدامات پر بریفنگ دی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا
راولپنڈی میں بھی بھارتی ڈرون حملہ ، ایک شخص زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کا افغان ہم منصب سے رابطہ، بھارتی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے طویل المدتی تعاون پر زور دیا اور اعلیٰ سطح رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا، اسحٰق ڈار نے امن کے لئے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
افغان وزیر خارجہ نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو افغان وزیر خارجہ نے دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
مزید :