مولانا مزمل حسین فصیح کی باعزت رہائی کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولانا مزمل حسین فصیح کو ان کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح حق و صداقت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ظلم و جبر ہمارے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہم ہر محاذ پر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چیئرمین پاراچنار مولانا مزمل حسین فصیح کی جیل سے باعزت رہائی کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مولانا مزمل حسین فصیح کو ان کی رہائی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح حق و صداقت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ظلم و جبر ہمارے عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہم ہر محاذ پر مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے پاراچنار کے حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور ٹل، پاراچنار روڈ کو محفوظ بناکر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ یہ ملاقات ایک نئے عزم اور استقامت کی علامت ہے، جو اس بات کی نوید دیتی ہے کہ مشکلات کے باوجود عوامی نمائندے اور قیادت حق پر قائم ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مولانا مزمل حسین فصیح کہا کہ
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ