بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ—فائل فوٹو
سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہم ڈرون کو فضائیہ کے ذریعے انگیج کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے ہی جوابی کارروائی سے متعلق بتا چکے ہیں، ہم بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کرے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے سیاسی عزائم کےلیے ہمارے بچوں اور فیملیز کو نشانہ بنائے، ہم بھارتی فوجی کارروائیوں کا ردِعمل دیں گے، ان شاء اللّٰہ۔
یہ بھی پڑھیے موجودہ صورتحال بھارت کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ، ناصر جنجوعہانہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب اپنے وقت، طریقے اور اپنی منتخب کردہ جگہ پر دیں گے، صبر اور تحمل سے رہیں، بھارت کو بالکل جواب دیں گے۔
سابق مشیرِ قومی سلامتی نے کہا ہے کہ ہمارے معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں اور دنیا کو کہتے ہیں کہ ہم نے دہشت گرد مارے ہیں، یہ ہماری قومی غیرت کا تقاضہ ہے، جو کچھ بھارت نے کیا ہے اس کا ہم جواب دیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ان کو بہت سمجھایا کہ جنگ دونوں کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے مگر انہیں یہ بات سمجھ نہیں آئی، بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق متعلقہ کمپنی نے بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل قومی سلامتی کہ بھارت دیں گے
پڑھیں:
بھارت سے میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم سے ملاقات
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے۔ جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اس بڑے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔
پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہینوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔
Post Views: 2