وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس؛ عسکری قیادت بھی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری ہے، جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کے بعد ملک کی موجودہ صورت حال اور جوابی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ پولیس کا عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عسکری قیادت اہم اجلاس اجلاس میں بھی شریک

پڑھیں:

پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ،وزیراعظم

 

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈی نیشن ، آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور

روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز، سلامتی کی موجودہ صورتحال پروزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ملکی قیادت کو پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحانہ اور اشتعال انگیز رویے کی روشنی میں روایتی خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملکی قیادت کو علاقائی سلامتی کی پیش رفت اور ابھرتے ہوئے خطرات سے آگاہ کیا گیا جن میں روایتی فوجی آپشنز، ہائبرڈ وار فیئر حکمت عملی اور دہشت گردی کی پراکسیز شامل ہیں۔وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ موجود قیادت نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کو روکنے اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے قومی نگرانی میں اضافے ، بلا تعطل بین الایجنسی کوآرڈینیشن اور آپریشنل تیاریوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ اور متحرک حالات میں باخبر قومی سلامتی سے متعلق فیصلہ سازی کے قابل بنانے میں ایجنسی کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ، پاک فوج دنیا کی سب سے زیادہ پیشہ ورانہ اور منظم افواج میں سے ایک ہے ۔قومی قیادت نے روایتی یا دیگر تمام خطرات کے خلاف وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے دوٹوک عزم کا اعادہ کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ قومی طاقت کے دیگر تمام عناصر اور ریاستی اداروں کے تعاون سے ہر حال میں پاکستان کی سلامتی، وقار اور عزت کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیرِصدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس جاری
  • چیف جسٹس آزاد کشمیر کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
  • وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے شرکا کی آمد شروع، اہم فیصلے متوقع
  • پوری قوم ہماری بہادر مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے ،وزیراعظم
  • مسلح افواج مکمل تیار ہیں، وزیراعظم کو آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بریفنگ