بھارت کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش، کون کونسے مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی؟ پاک فوج نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جس دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک ، بہاولپور، چھور ، میانواور کراچی کے قریب ڈرون سے حملے کی کوشش کی ،انہوں نے بتایاکہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا، میانو میں ایک سویلین شہید اور ایک زخمی ہوا ہے ۔
آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت ، ساتھ دینے کا اعلان
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی کوشش کی
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔