لاہور:

پولیس نے 9 مئی مقدمات کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ہدایات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرافی اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کے لیے پولیس نے پراسیکیوشن کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں درخواست دائر کی۔

پراسیکیوشن نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کرانے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے ابتدائی دلائل میں درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت نے کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ٹیسٹ کرانے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، بجٹ میں 1 ارب روپے مختص۔صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے سندھ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے صوبے میں بینظیر ہاری کارڈ کی طرز پر یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے سندھ یوتھ کارڈکے لیے بجٹ 2025ء26ء میں 1 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، روزگار، ہنر اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔ جن نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا، وہ براہِ راست چیئرمین بلاول زرداری سے رابطے میں رہیں گے تاکہ ان کے مسائل و تجاویز اعلیٰ سطح تک پہنچ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رواں سال 11 یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز قائم کرے گی تاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے فعال کیے جا سکیں۔ اجلاس میںصوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ زراعت کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل کو اس شعبے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے تجویز دی کہ قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے تاکہ مذہبی اور اخلاقی تعلیم کو بھی فروغ ملے۔

متعلقہ مضامین

  • ۔9 مئی کے مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی
  • جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 26 جون تک ملتوی، ۔جیل ٹرائل بھی لٹکا گیا
  • سندھ کے سیکریٹری داخلہ نیب کے ریڈار پر، انڈر ٹرائل قیدی کو بار بار رہا کرانے کا الزام،24جون کو طلب
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوے پر سماعت، وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کیلئے پیش
  • سانحہ 12 مئی: سابق میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان عدالت میں پیش
  • سندھ حکومت کا یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
  • اسرائیل سے متعلق عمران خان کا وہی موقف ہے جو بانی پاکستان کا تھا
  • پارٹی کسی بھی بیرونی ملک سے عمران خان کی رہائی کیلئے درخواست نہیں کرے گی، بیرسٹرگوہر
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر معافی مانگ لیں تب بھی اب انہیں کبھی اقتدار نہیں ملے گا ، خواجہ آصف
  • عدالت نے خاتون کو تھپڑ مارنیوالے دکان دار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا