مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو خدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ مقامی سیاست سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے کچھ خدشات تھے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان کو خدشات دور کرنےکی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پہلے پارٹی سے مشاورت کے لیے وقت مانگا اور پھر انکار کردیا۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد جب ہوتے ہیں تو کچھ لے دے ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معدنیات کے بل کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان آچکا ہے، معدنیات بل پر پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دیں گے، بانی پی ٹی آئی کی مرضی ہوگی تو بل پاس ہوگا ورنہ نہیں ہوگا، معدنیات بل کے حوالے سے پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
پڑھیں:
ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کےلیے مسئلہ ہے، قوم ملک کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔
قومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی قرارداد آئے گی اور موجودہ صورتحال پر بحث ہوگی، نہ وزیراعظم، نہ وزیر خارجہ اور نہ ہی کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ہم بانسری کس کے سامنے بجائیں، ہم ایک دوسرے پر تنقید کے دائرے سے نہیں نکل سکے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ بھارت نے حملہ کردیا تو داخلی صورتحال کی کیا اسٹریٹجی ہے؟ ملک کی آخری صورتحال کی کیا اسٹریٹجی بنائی گئی ہے؟
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم پارلیمنٹ کارروائی میں غیرسنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔